Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کا تقرر؛ وزیراعظم کا آصف زرداری اور نواز شریف کو ٹیلی فون

نگران وزیر اعظم کے تقرر کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی فون پر وزیراعظم، آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت جاری ہے تاہم دو سابق بیوروکریٹس، دو سیاست دان اور ایک ٹیکنوکریٹ کا نام شارٹ لسٹ میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج مشاورت کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version