Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس؛ اربوں روپے کے منصوبے منظور

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں اربوں روپے کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایکنک نے 110 ارب روپے سے زائد کے مزید منصوبے منظور کرلیے ہیں۔

 پنجاب میں ڈریمز پراجیکٹ ون منظور کرلیا گیا، پنجاب میں ڈریمز پراجیکٹ ماحولیات کی بہتری کے لیے ہے اور اس کی 64.48 ارب کی لاگت منظور کی گئی۔

وزیراعظم کے سولر پروگرام میں اسلام آباد کو بھی شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں کی بہتری کے لیے 18.80 ارب کا پراجیکٹ منظور کرلیا گیا، گلگت بلتستان میں دیہی ترقی کے لیے 16.26 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کرلیا گیا۔

سیالکوٹ سے امین آباد تک 65 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کے لیے 10.28 ارب کا پراجیکٹ منظور کرلیا گیا جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version