Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 31 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کی 6 رپورٹس اور غیر اعلانیہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اسکیم کی کارکردگی پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2023اور فوجداری قوانین میں مزید ترمیم کے بلز ایجنڈے میں منظوری کے لئے شامل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ناشائستہ اشتہارات روکنے کا ترمیمی بل اور تیزاب سے جلائے جانے کے خلاف ترمیمی بھی اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version