پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بے معنی کابینہ اور بے وقعت اپوزیشن، پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی کل تحلیل ہو جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے ہر موجود ممبر نے آئین اور جمہوریت کو خنجر گھونپا اور جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر کہ ہم اس وقت اسمبلی کا حصہ نہیں اور جب بھی عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے یہ گناہ ہمارے سر نہیں ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
