Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تشدد کا شکار رضوانہ کا علاج جاری؛ پلاسٹک سرجری کا تیسرا سیشن مکمل

جنرل اسپتال لاہور میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کا 21 واں روز بھی علاج جاری ہے۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کے عمل کا تیسرا سیشن مکمل ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق روزانہ بچی کے زخموں کی اینٹی بائیوٹک ڈریسنگ ہورہی ہے اور ہر ڈریسنگ کے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے بعد دوسری ڈریسنگ ہوگی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے روز زخموں کی صفائی کا عمل ہوا تھا، زخموں کے ٹھیک ہونے تک یہ عمل جاری رہے گا۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ میو اور جناح اسپتال کے پلاسٹک سرجنز اسپیشلسٹ ٹیم آپریشن تھیٹر میں موجود ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version