Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہیٰ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے حکام نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، ان کو حراست میں رکھنے کے آرڈرز کی میعاد پوری ہونے پر رہا کیا گیا۔

 اڈیالہ جیل حکام کے مطابق قومی احتساب بیور (نیب) راولپنڈی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اثاثہ جات ریفرنس میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کو کچھ دیر میں نیب راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں