شہر قائد میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔
ادارے نے کہا کہ تیز ہواؤں کا سلسلہ رات گئے جاری رہنے کا امکان ہے، صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، شہر میں 35 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں، 55 تا 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
