نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کے نگران وزیر خارجہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ جیلانی خارجہ امور میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔
Amb Jalil Abbas Jilani @JalilJilani has taken charge as Caretaker Foreign Minister of #Pakistan. A former Foreign Secretary of Pakistan, Amb Jilani comes with extensive expertise in foreign affairs. He served as FS (2012-2013) & Amb to US, EU, Belgium, Luxembourg, & Australia. pic.twitter.com/XpKucszOSW
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 18, 2023
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق ایمبیسڈر جلیل عباس جیلانی نے 2013-2012 میں بطور سیکریٹری خارجہ خدمات انجام دیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ جلیل عباس جیلانی نے امریکہ، یورپی یونین، بیلجیم، لکسمبرگ، اور آسٹریلیا میں بطور سفیر بھی خدمات سرانجام دیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جلیل عباس جیلانی اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ بھی رابطے میں رہے۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انہوں نے جنوبی ایشیائی امور میں مہارت حاصل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
