عام انتخابات کے معاملے پر مشاورت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی عمل پر مشاورت کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ دعوت دی ہے
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 25 اگست کی صبح 11 بجے الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا ہے۔
وفد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، زاہد حامد، صدر پنجاب رانا ثنااللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ پر مشتمل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















