سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، انہوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو موقع ملا لیکن وہ ڈلیور کرنے میں ناکام رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اگر انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
