گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات، عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات،سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات، عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/cLcFemykIG
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) September 1, 2023
ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017ء میں جب ان کی حکومت تھی بجلی کا بل 15 سو سے 2 ہزار آتا تھا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملاقات میں ملک کی معاشی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ان کی پارٹی مسلم لیگ ن کرے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹے وعدے کر کے پاکستانی عوام کے دل توڑے، موجودہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے۔
