Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی اسمگلنگ میں اضافہ ملکی معشیت کے لئے نقصان دہ ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ چینی کی اسمگلنگ میں اضافہ عوام پر اضافی بوجھ اور ملکی معشیت کے لئے نقصان دہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے صوبے سے چینی کی سمگلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ چینی کی اسمگلنگ میں اضافہ عوام پر اضافی بوجھ اور ملکی معشیت کے لئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مربوط لائحہ عمل مرتب کریں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ چینی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے محکمہ داخلہ میں انسداد چینی اسمگلنگ سیل کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی اسمگلنگ کا نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عام آدمی کو بھگتنا پڑتا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے، عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version