انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی براے اوور سیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزارت اوور سیز پاکستانیزکے امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اربوں کا زرمبادلہ مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ اوور سیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















