پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گیا۔
اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔

اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔ استعفیٰ 15 ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں