نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکچی کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر رجب طیب اردوان اور ترک قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر شکریہ ادا کیا، ترکیہ میں المناک زلزلے کے بعد ترکی کی تعمیر نو کی کوششوں کو سراہا اور جموں و کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی دیرینہ اور ثابت قدم حمایت پر ترکیہ کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ترک صدر طیب اردگان کو پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل ہے، دونوں ممالک تجارت، زراعت، توانائی، کان کنی، آئی ٹی اور دفاع میں تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا خواہاں ہے، سرمایہ کاری کے نئے اور پرکشش مواقع پیدا کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے، پاکستان اور ترکیہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی کوششوں سمیت وسیع علاقائی اور کثیر جہتی امور میں تعاون جاری رکھیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
