نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ گیس چوری میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تمام چیمبرز سے30 روز میں تجاویز طلب کی ہیں، حکومت کے پاس سرپلس بجلی ہے، جلدی دکانیں بند کرانے سے حکومت کو نقصان ہوگا۔
نگران وزیر تجارت نے کہا کہ بجلی چوروں کے بعد گیس چوروں کیخلاف بڑا آپریشن کیا جائے گا جبکہ گیس چوری میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
گوہر اعجاز نے یہ بھی کہا کہ ملک میں گیس نہیں ہے، تاجروں کو اپنی ضد چھوڑنی ہوگی ، دنیا بھر کے 100بڑے برانڈز کو پاکستان لاکر کانفرنس منعقد کریں گے جبکہ تمام برانڈز کو اسٹیٹ گیسٹ کیساتھ سرکاری مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کے لیے بجلی ویلنگ کی پالیسی متعارف کرادی ، ٹیکسٹائل سے ہٹ کر ہماری برآمدات صرف 5ارب ڈالرز ہیں، ایکسچینج کمپنی کے ذریعے سارا ڈالر اوپن مارکیٹ سے اسمگل ہونے لگا، افغانستان، ایران سے اسمگلنگ کا حجم 5ارب ڈالرز سے بڑھ گیا ہے۔
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں ڈالر کاحقیقی ایکسچینج ریٹ 260روپے ہے۔ سندھ ،پنجاب میں کہا ہے کہ تھر سے براہ راست بجلی خریدیں، تھر سے بجلی خریدنے پر انہیں ہر ٹیکس سے مستثنیٰ کراؤنگا جبکہ تھر سے بجلی لینے پر ریجن کے مساوی ریٹ ہوجائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
