ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی وزیر دفاع اور یمن کے دار الحکومت صنعاء کے وفد کے درمیان مذاکرات کو سراہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستان کی یمن امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یمن میں امن کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان 14 تا 18 ستمبر ریاض مذاکرات کے مثبت نتائج کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سعودی عرب، یمن اور عمان کے عہدیداروں کا مقصد یمن امن عمل کے لیے ایک روڈ میپ کا حصول ہے، پاکستان سعودی وزیر دفاع اور صنعاء کے وفد کے درمیان مذاکرات کو سراہتا ہے، یہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکمت عملی کے تحت، یمن اور یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی اور یمنی فریقین کی حوصلہ افزائی کے مثبت سعودی عرب ارادے کا عکاس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک جامع، پائیدار اور دوستانہ سیاسی حل کے حصول کے لیے بات چیت کا عکاس ہے، پاکستان نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
