پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تمام امت مسلمہ کو عید میلادالنبی (ص) کی مبارک دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نبی اکرم (ص) کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی انسانیت پر خاص رحمت تھی، اللہ تعالیٰ نے آپ (ص) کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔
شہباز شریف نے کہا کہ درود ان پر سلام ان پر جو پیغام حق کی خاطر ستائے گئے، جن کے اعلیٰ ترین اخلاق کا دشمنوں نے اعتراف کیا، نبی اکرم (ص) نے انسانیت کی فلاح اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ابدی نظام دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو ظلم، جہالت اور مسائل سے نجات خاتم النبیین (ص) کے اسوہ حسنہ سے ہی مل سکتی ہے۔آپ (ص) نے نفرتوں، تقسیم اور جھگڑوں کو ختم کیا اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسوں کو بھائی بھائی بنا دیا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ (ص) نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پودوں کے حقوق کی چھی تلقین فرمائی، اسوہ رسول کریم (ص) اپنا کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















