Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرتضیٰ وہاب کی عالم اسلام کو بارہ ربیع الاول کی مبارکباد

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بارہ ربیع الاول کی عالم اسلام کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہ ربیع الاول کو دونوں جہانوں کے سردار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ہوئی، رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے زمین و آسمان مہک اُٹھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے، سرکار ﷺ کی آمد سے دنیا سے اندھیرا چھٹ گیا، ہمارے پیارے نبی ﷺ ہادی عالم، وجہہ تخلیق کائنات ہیں، ہم اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں، سرور کونین حضور صلی اللہ علیہ وسلم سراپا اخلاق ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ تقریب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں خوبصورت اشعار پڑھے اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے نعتیہ اشعار کو شرکاء محفل نے خوب سراہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں