نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ژوب کے علاقہ سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف پوری دلیری اور جواں مردی سے کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، ہمارے سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت اور خدمت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















