Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق اہم خبر آگئی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں قانونی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس میں ان کے خلاف درج مقدمات اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فیصلے کے باوجود چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے استحقاق کے مطابق بی کلاس اور سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے سیل کے باہر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیوار کو بھی نہیں ہٹایا گیا۔

  سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی سختیوں اور ناروا سلوک کے باوجود چوہدری پرویز الہٰی کا حوصلہ بلند ہے۔

یاد رہے کہ ملاقات میں عاصم چیمہ اور نادر ڈوگل بھی شامل تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں