Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک لوٹنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرنا ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدامنی،مہنگائی سلگتے ہوئے مسائل، براہ راست ذمہ دار حکومتیں ہیں، خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کی نئی لہر سے صوبہ کا ہرشخص متاثر ہے، بلوچستان جل رہا ہے، اندرون سندھ اور پنجاب میں ڈاکو راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی کی وارداتوں نے زندگی جہنم بنادی ہے، ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی نے سالہا سال حکومت کی، بہتری نہ لاسکیں، آزمائی ہوئی جماعتیں پھر عوام کودھوکا دینے کی کوشش کررہی ہیں، نوجوانوں اب کی بار دلفریب اور جھوٹے نعروں کا شکار نہ بنیں، دہائیوں سے ملک لوٹنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرنا ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں