Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اتحاد اہلسنت بلوچستان کی اپیل پر مستونگ واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، سڑکوں پر ٹریفک کم اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں آج سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

علامہ سید شجاع الحق ہاشمی کا کہنا ہے کہ عوام اور تاجر برادری غم کے اس لمحات میں اہلسنت کا ساتھ دیں، عوام احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے سہولت کار اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کو مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خودکش دھماکے سے اب تک 55 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں