سندھ پولیس اب سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف متحرک نظر آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک پولیس اہلکاروں کو طلب کرکے ایک ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا پیغام وائرلیس کے ذریعے نشر کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک، یوٹیوب اور فیس بک میں مہارت رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو طلب کیاگیا۔
ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر متحرک پولیس اہلکاروں کو بلانے کا مقصد ان کی سوشل میڈیا سے متعلق قابلیت جانچنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















