Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے، طاہر اشرفی

حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل مسلم امہ کیلئے باعث تشویش ہیں اور ان کے حل کے لیے اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مکالمے کو اہمیت دیتی ہے لیکن اپنے مقدس صحیفوں کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتی، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ کااتحاد ضروری ہے۔

طاہر اشرفی نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو درپیش موجودہ چیلنجز کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، امن کے راستے کے طور پر تمام مذاہب اور فرقوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں جڑانوالہ سے بڑا پلان تھا اس کو ناکام بنایا، سرگودھا میں مسلمان مسیحی فسادات کے پیچھے ہندوستان تھا اور اب سندھ کی شعیہ سنی فسادات کی کوشش کی جارہی ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اب دنیا کو پتہ چلانا چاہے انڈیا فسادات چاہتا ہے، کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان کے بعد کسی کی گواہی کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں مشترکہ اجتماعی کرنے جارہے ہیں، ہمسایہ ملک ترکی میں آج ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، ہمیں کسی چرچ سے مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ یہ مسیحی ہونا تسلیم کرتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانوں سے اس لئے مسئلہ ہے کیونکہ یہ جھوٹ بولتے ہے، اگر کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے اس کے لئے ملک میں قانون موجود ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کو عبادت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ انتہا پسندی اور دہشگردی پھیلانے والا کوئی بھی ہو اس کو سزا دیں، قاضی فائز عیسیٰ سے اپیل ہے فوری انصاف کا نظام نیچے تک کر دیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں