نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق نے انقرہ میں آج ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
Pakistan strongly condemns the dastardly terrorist attack in Ankara today. We stand in complete solidarity with our Turkish brothers and sisters in the fight against the scourge of terrorism. I have no doubt that under the dynamic leadership of my brother @RTErdogan, the…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 1, 2023
انوار الحق نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے بھائی رجب طیب ایردوان کی متحرک قیادت میں پرعزم ترک قوم اس چیلنج سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکا
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 دہشتگردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکا کیا، دونوں دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے۔
ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد نے خود کو عمارت کے گیٹ پر دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















