گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ آر ٹی آئی کا عوامی عہدیداروں کی کارکردگی کو مؤثر بنانے اور گڈ گورننس میں کلیدی کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پنجاب انفار میشن کمیشن کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں رائٹ ٹو انفارمیشن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں چیف انفارمیشن کمشنر، محبوب قادر شاہ کے علاوہ سینئر ججز ، وکلاء، وائس چانسلرز اور مختلف کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اس تقریب کا بنیادی مقصد رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کا ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، دنیا کے جن ممالک میں آر ٹی آئی قانون مؤثر طور پر لاگو ہے وہاں کرپشن کی سطح کم اور گڈ گورنس ہے۔
محمد بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 125 ممالک میں شامل ہے جہاں آر ٹی آئی قانون کی شکل میں لاگو ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سے توقع کرتا ہوں کہ وہ آر ٹی آئی قانون کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی اداروں کو ویب سائٹس کے ذریعہ اپنی بنیادی معلومات مہیا کرنے کے نظام کو تیز تر کرے گے۔
محمد بلیغ الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ آر ٹی آئی کا عوامی عہدیداروں کی کارکردگی کو مؤثر بنانے اور گڈ گورننس میں کلیدی کردار ہے، آرٹی آئی قانون سرکاری اداروں کے مالی اور انتظامی امور میں شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔
تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے آرٹی آئی کے لئے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے 35بہترین آرٹی آئی ایکٹیوٹس میں آرٹی آئی ایوارڈ تقسیم کئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















