Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقتصادی ترقی کے بغیر ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھے گا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے بغیر ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں جماعت اسلامی کے معاشی ایجنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج کسی بھی ملک کی طاقت کا سارا دارومدار اسکے معاشی استحکام سے ہے ، پاکستان کو دنیا کا لیڈنگ ملک بنانے میں بزنس کیمونٹی ہی کردار ادا کر سکتی ہے، آج کی دنیا میں ایک ملک دوسرے کی معیشت کو تباہ کر کے جنگ جیتنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا کی جنگ معاشی جنگ ہے، ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا جبکہ معدنیات اور زراعت میں بڑا مقام رکھنے کے باوجود ہم آج پیچھے ہیں، آج ملک میں بے روزگاری اور بھوک و ننگ عام ہےوسائل کے منصفانہ استعمال سے ہی ترقی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ آج ہماری برآمدات انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش سے کم ہیں جبکہ ہمارا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے ، ملک میں کرپشن کے ناسور کی وجہ سے پی آئی اے ، سٹیل مل اور ریلوے تباہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں آئے تو ہماری تمام بحرانوں سے نمٹنے کی تیاری پوری ہے،حکومت میں آکر سب سے پہلے ملک سے سودی نظام کو ختم کریں گے جب تک سودی نظام ختم نہیں ہوگا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو بیرونی قرضوں سے چلایا، سستی بجلی پیدا کرنے کی بجائے عوام پر بجلی گرائی گئی۔سودی نظام معیشت کی تباہی کی جڑ ہے، حکمران پارٹیوں کا معیشت ٹھیک کرنے میں نہیں بلکہ کرپشن میں مقابلہ رہا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک ترقی کر رہے، ہمارے ہاں عوام آٹے کی قطاروں میں لگے ہیں، اقتصادی ترقی کے بغیر ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھے گا۔جماعت اسلامی متناسب نمائندگی کے تحت الیکشن چاہتی ہے،عوام کے تعاون سے اقتدار میں آکر سودی نظام ختم کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں