Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تین روزہ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انڈسٹریل نمائش کا افتتاح

کراچی میں تین روزہ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انڈسٹریل نمائش کا افتتاح ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین روزہ نمائش کا افتتاح کراچی چیمبر کے سابق صدر اور بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کیا۔

نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 3 سے 5 اکتوبر تک منعقد کی جا رہی ہے۔

اس نمائش میں مختلف اقسام کے الیکٹرونکس مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 207 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور لگائیں۔

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں