Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی مشکلات کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے، فیصل کریم کنڈی

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔

تفصیلات کےمطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کبھی حلقہ بندیوں کبھی سردی کا بہانہ کبھی معیشت کی راگنی جاری ہے، عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے پورے ملک میں چاہتے ہیں، عوام کے سیاسی سماجی اور معاشی مشکلات کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے، انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیوں کی حکومتوں کا موازنہ کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ 2010 میں خطرناک سیلاب کے باوجود کوئی مہنگائی نہیں ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو سہارا دیا،، پیپلزپارٹی کے دور میں صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ ملا، در آصف علی زرداری کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں رکارڈ اضافہ ہوا، پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو غریبوں کو روزگار دیتی ہے، بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا عوام کے دل کی آواز ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں