Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت سندھ کا غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کیلیے اقدامات؛ نوٹیفکیشن جاری

 حکومت سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کیلیے اقدامات جاری کریے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، سندھ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلیے قائم کمیٹی  کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ  ہوں گے، کمیٹی کے کنوینر کمشنرز اور ضلعی کمیٹی کے کنوینر ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔

غیرملکی تارکین کی واپسی عمل درآمد کمیٹی میں  پولیس، کورہیڈکوارٹر، آئی بی، نادرا، ایف آئی  اے، ائی ایس آئی، ایم آئی اور کمشنرافغان پناہ گزینوں کے نمائندے شامل ہیںکمیٹیاں غیررجسٹرڈ تارکین وطن افراد کا ڈیٹا بھی جمع کریں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں