Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین؛ پی ایس او نے جیٹ فیول دینے سے انکار کردیا

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جیٹ فیول دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دو پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر روک دی گئی ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا کہ رقوم کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی شام 5 بجے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور 6 بجے لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 741 کو تیل فراہم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس او سے بات جیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ہی پروازیں روانہ ہوجائیں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں