امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ بہت زیادہ ہے، شہر میں پرائس چیکنگ کا کوئی نظام نہیں ہے، ڈالر کی کمی کے باوجود تیل آٹے چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہو رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی گورنںس نا ہونے کے باوجود ان اشیا کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، پیٹرول کی قیمتوں میں نگران حکومت نے اب تک 58 روپے بڑھا دیے تاہم اب صرف 8 روپے کمی کی، معیشت مکمل طور پر خراب ہو گئی ہے، بہت بڑی تعداد میں والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکول سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 99 فیصد لوگوں کا ان حالات میں دو وقت کی روٹی کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ہے، ورلڈ بینک کا کہتا ہے کہ 50 ہزار روپے تنخواہ والے فرد پر بھی ٹیکس لگایا جائے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا کمشنر کراچی کی بنیادی زمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل حافظ نعیم الرحمان نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی تھی جس کے دوران کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار، مسائل کے حل کے لئے مشاورت کی اہمیت و ضرورت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















