نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقی چیلنج ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔
انوار الحق نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا ہے، آپریشن سینٹر مستقبل میں قدرتی آفات کی منیجمنٹ اور خطرات میں کمی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
نگران وزیراعظم نے قدرتی آفات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے اور پالیسی فریم ورک پر زور دیا اور کہا کہ کاربن کے اخراج میں حصہ کم ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔
انوار الحق کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقی چیلنج ہے، ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو یہ چیلنج آنے والی نسلوں کو بھی خوف میں مبتلا کیے رکھے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال شدید سیلاب کے باعث ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی جبکہ گزشتہ سال سیلاب کے باعث ملک کو 30 ارب ڈالر تک کا نقصان اٹھانا پڑا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















