قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ پر شہباز شریف اور پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پرویز رشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کے دیگر حلقوں جن میں ورکرز کنونشن اور اجلاس کے بارے میں مشاورت کی گئی، 8 اکتوبر کو بادامی باغ اور ٹھوکر نیاز بیگ ورکرز کنونشن کی تاریخ تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تمام ورکرز کنونشن کی تاریخوں کو تبدیل ورلڈ کپ کے میچ کے مطابق کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا ، خواجہ سعد رفیق کے جلسے سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے، ٹھوکر نیاز بیگ پر سیف الملوک کھوکر کے حلقے س جلسہ منعقد کروایا جائے گا، ٹھوکر نیاز بیگ کے جلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی گئی کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کا جوش گرمانے کے روزانہ کی بنیاد پر کارنر میٹنگز کی جائیں، لاہور ورکرز کنونشن میں کارکنان کی زیادہ سر زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے، مسلم لیگ ن کے تمام تنظیمی عہدیداران اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کریں۔
نواز شریف کے وطن واپسی کا معاملہ؛ ن لیگ نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں بھی 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کمیٹی ممبران کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی سابق وزیراعظم نواز شریف کے وطن واپسی پر استقبال کے لیے تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کی قیادت ن لیگ بلوچستان کے صدرجعفرخان مندوخیل کریں گے۔
ممبران میں جمال شاہ کاکڑ، سیدال ناصر، نصیرخان، ملک ظاہر کاکڑ،میراصغرمری،چوہدری نعیم بھی کمیٹی کے ممبران ہیں۔
میرعطااللہ، سرداریعقوب ناصر، راحیلہ درانی،فریدافغان اور کرن حیدر بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی کو بلوچستان سے کارکنوں کو متحرک کرنا ہے، نوٹیفکشن ملنے کے 48 گھنٹوں کے اندر اجلاس بلایا جائے، اجلاس میں 21 اکتوبر کے پلان کو زیربحث لایا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















