Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان مسلم لیگ مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا، شافع حسین

شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق چوہدری شافع حسین نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری شجاعت خاندانی سیاست کو آگے لیکر نہ چلتے تو نہ ہی کوئی وزیر اعلیٰ بنتا اور نہ ہی وزیر بنتا، چوہدری شجاعت کی رواداری کی سیاست کو ہمیشہ آگے لیکر چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں جتنی کرپشن پچھلے دور میں پنجاب میں ہوئی ہے اتنی کبھی بھی نہیں ہوئی، تین چار سال میں پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے بھی پیسے لیے گئے ہیں، پنجاب میں لوٹ مار کا بازار بہت زیادہ گرم رہا ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سابقہ میئر گجرات طاہر منڈا ، سابقہ کونسلز اور یوسی چیئرمین کو گجرات سے پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونے لیکن ہمیں اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں دو ہزار آٹھ میں الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن نہیں لڑنے دیا گیا، میں نہ ایم این اے ہوں نہ ایم پی اے ہوں لیکن گجرات کی عوام کی خدمت کرتا رہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سے یہی سیکھا ہے کہ عوام کی خدمت کی سیاست کریں، جو دوست مشکلات میں ساتھ چلتے رہے ان کو ساتھ لے کر چلے گے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سالک حسین این اے پر الیکشن لڑے گے اور میں پی پی کا، میں یہ چاہتا تھا سیاسی خاندان ساتھ چلیں لیکن اگر کوئی ساتھ نہیں چلنا چاہتا تو کیا کریں۔

مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا، جو بھی سیاسی حالات ہوں گے ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں