Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا؛ سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد اکرام سیکیورٹی فورسز پر حملوں، پولیس اسٹیشن ہتھلا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حملوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوسری جانب شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شان میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے ہتھیار اور گولیاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی  آبادی کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں