سابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی عوام نواز شریف کی واپسی کے اعلان پر بے حد خوش ہیں، میاں نواز شریف نے جب بھی کوئی پلان بنایا ملک کی خوشحالی کے لیے بنایا جبکہ شہباز شریف نے بھی نواز شریف کے ہر پلان کو ہراول دستے کی طرح کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کی سرپرستی میں شہباز شریف نے جو کام کیا وہ مثالی تھا، میاں نواز شریف کو جب بھی حکومت ملی ان کو دور حکومت پورا نہیں کرنے دیا گیا
رانا تنویر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان 1997 میں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،2012 میں پاکستان آئے تو لوڈ شیڈنگ سے خاتمہ کیا لیکن شازشیوں نے ملک کی تباہی اور بربادی کر کے رکھ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر 16 ماہ کی حکومت نہ لی جاتی تو پاکستان کو دیوالیہ کیے جانے کی سازش کامیاب ہو جاتی، شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے،21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
