طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں، نہتے فلسطینی کئی دہائیوں سے اسرائیلی جبر و استبداد اور ظلم و ستم کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس سمیت فلسطینیوں کے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو فلسطین میں بہنے والا خون نظر نہیں آتا۔
طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی نے فلسطین کے حریت پسندوں کے ذریعے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا جس کے بعد سے اسرائیل بدلے کی آگ میں جھلس رہا ہے اور اس نے غزہ میں رواں صدی کی بدترین جارحیت شروع کررکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ امریکہ، بھارت ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اسرائیل کے انسانیت سوزی پر مبنی مظالم میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محمد طاہر محمود اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، مسلم حکمرانوں کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں،اس وقت غزہ میں کسی بڑے انسانی المیے کا اندیشہ ہے،اقوام عالم کو صورتحال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسرائیل کو جارحیت سے روکنا ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
