Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر کے ترقیاتی کام ہماری اولین ترجیح ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے ترقیاتی کام ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارپٹنگ کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، کام کی بروقت تکمیل سے ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ترقیاتی کام ہماری اولین ترجیح ہے، اپنا فرض سمجھتے ہوئے ترقیاتی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت کو کوئی اختیار حاصل نہیں کے وہ اداروں کے نام چینج کرے، اداروں کے نام چینج کرنے کے لیے کیبنٹ کی اپروول ضروری ہوتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جو لوگ الزامات کی سیاست کرتے ہیں انکی جائے پیدائش کو چیک کرنے کی ضرورت ہے، تفریق کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے، پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ میئر اگلے چار سالوں میں اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدمت،ترقی اور تہذیب کی سیاست کریں گے، الیکشن کے زمانے میں تنقید کے نشتر پر سیاسی جماعت چلاتی ہے، ایم کیو ایم ہمیشہ حکومت میں ہوتی ہے حکومت ختم ہوتے ہی تنقید کرنا شروع کر دیتی ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہر پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بھی ہے، تمام جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں