وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، مقررکردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی
غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر گرد بٹھانے کے لئے تسلسل کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے، تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت اوربجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا لازمی ہوگا، سموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام متعلقہ محکموں کو اے کیو آئی کنٹرول کے لئے مؤثر اقدامات کا حکم دیا۔
اس موقع پر صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر،ڈاکٹر جمال ناصر،بلال افضل، ابراہیم حسن مراد، مشیر کنور دلشاد بھی موجود تھے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹریززراعت، صحت، خزانہ، ماحوالیات، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، صنعت،کمشنر لاہو رڈویژن او رماحولیاتی ماہرین نے بھی شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
