Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کا اجلاس 27 اکتوبر 2023  بروز جمعہ صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی سینیٹ اجلاس بلانے کی حمایت کی۔

ایوان بالا کے اجلاس کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کرنا ہے۔

اجلاس کے دوران سینیٹرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version