Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے فلسطینی عوا م اور حماس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے اجتماع سےامریکا سمیت پوری دنیا کو پیغام دیا، اجتماع سے بے حس مسلم حکمرانوں کو بھی پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی عوام کی غیرت کو سلام پیش کرتاہوں، فلسطینیوں کی قربانیاں مسلم ممالک کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، فلسطین کی تحریک آزادی میں برابر کے شریک ہونےکا اعلان کرتے ہیں، پاکستان کے عوام آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہودی لابی پر واضح کرتے ہیں ہم نے تمہارےایجنٹ کوشکست دے دی، آج یہودی لابی کا ایجنٹ مکافات عمل سے گزر رہا ہے، حکمرانوں کو کہتا ہوں وقت کا تقاضا ہے امریکا کے خلاف کھڑے ہوجاؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ، 1967 میں اسرائیل نے عرب دنیا پر حملہ کیا اور اس وقت بھی پاکستانی عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ جنگ میں ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا، آج اسرائیل آواز لگا رہا ہے کہ حماس کسی ہمدردی کا حقدار نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے عوام پر مظالم کا درد تمام مسلم ممالک میں محسوس ہونا چاہیے لیکن ہمارے ملک کے حکمران بھی اس بربریت پر چپ سادھ کر بیٹھے ہیں۔

سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دنیا کو اسرائیل کے مظالم دکھائی نہیں دیتے ، مسلم ممالک پر ظلم و جبر کرنے والے جمہوریت کی بات کس منہ سے کرتے ہیں، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version