بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے سرکاری ڈسکوز کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 8ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی، ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی۔
سی پی پی اے نے درخواست میں کہا کہ ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی، ماہ ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔
لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری؛ 10ہزار سے زائد ملزمان گرفتار
لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کا سلسلہ جاری ہے اور 51 روز کے دوران 10ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کے دوران اب تک10540ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر21923کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،21702 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،20884درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، بجلی چوروں کو اب تک 5 کروڑ 2 لاکھ 91 ہزار 8 سو 30 چارج کئے گئے ہیں، چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 1 ارب 86 کروڑ 38 لاکھ 32 ہزار 8 سو 84 روپے ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل241کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،142کے خلاف مقدمات درج ہوئے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل،3انڈسٹریل، 1زرعی اور226 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 75 لاکھ 77 ہزار 8 سو 48 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
