Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ چوہدری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے ملاقات کی اور انتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، انتخابی مہم کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے، انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب بیان بازی سے کام نہیں چلے گا، ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ شروع دن سے اس بات کے حامی ہیں کہ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہیے، مفاہمت کو پروان چڑھانے کے لیے اپنا کردار بھی ادا کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version