نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واپڈا ٹاؤن میں 5ویں ماڈل پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا اور مختلف کاؤنٹرز کامعائنہ کیا۔
محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز سے اپنا پاکستانی اور انٹرنیشنل لائسنس بنوایا، دونوں لائسنس کی فیس ادا کی اور فنگر پرنٹس لگائے اور تصویر بنوائی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واپڈا ٹاؤن کے خدمت مرکز کو 24 گھنٹے اوپن رکھنے کی ہدایت کی، پولیس خدمت مرکز میں درخواست گزارو ں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ لیا ۔
محسن نقوی نے کاؤنٹرز پر موجود عملے سے گفتگو کی اور انہیں شہریوں کی درخواستیں فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز کے عملے کی یونیفارم کی تعریف کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز کے بارے بریفنگ دی۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مرکز پر کرایہ دار رجسٹریشن،کرائم رپورٹ اور ایف آئی آر کی کاپی 24گھنٹے میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
