Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ن لیگی امیدواروں کے انٹرویوز لاہور میں ہوں گے

بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز لاہور میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز 6 دسمبر کو ہوں گے۔

ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوں گے۔

ن لیگ سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار 5 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم ترین معاملہ طے ہوگیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی، ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا؟ سکندر سلطان راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

صحافی نے سوال کیا تھا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version