میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی پیپلزپارٹی کا بنیادی منشور ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ منوڑہ جزیرے میں 5 لاکھ گیلن پانی کا ڈیزل پلانٹ کا بقیہ کام مکمل ہونے کے قریب ہے، یہ منصوبہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے شروع کیا تھا، نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ر مقبول باقر کی جانب سے حمایت کا مشکور ہوں۔
Happy to inform that remaining work on this 5 lacs gallon desal plant at Manora Island is nearing completion. Project was initiated by the #SindhGovt of PPP. Grateful to the support given by the caretaker CM Justice Maqbool Baqar who on Saturday ordered for releasing its funds pic.twitter.com/XnpFFErBn7
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) December 10, 2023
میئر کراچی نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ہفتے کے روز اس منصوبے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا، منصوبے کی تکمیل سے منوڑہ جزیرے پر پینے کے صاف پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ منصوبہ منوڑہ جزیرے کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی پیپلزپارٹی کا بنیادی منشور ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے ہیں جبکہ شہر میں پانی کے دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔


















