ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی پی کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام کے لیےکام کرتی ہے یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو چند لوگ پی پی خلاف کامیاب ہوتے تھے وہ سب پی پی میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ وہ الیکٹیبلز جو پی پی کے خلاف کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں وہ بھی پی پی جوائن کرچکے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی پی کے خلاف کوئی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا، پی پی سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 2018 میں پی پی کے خلاف ایک قومی اور صوبائی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی،2018 مقصود خُشک نے پی پی اُمیدوار کے خلاف 38 ہزار ووٹ لیے، مقصود خُشک بھی پیپلز پارٹی میں آگئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردار علی گوہر مہر نے پی پی جوائن کرلی جبکہ غوث بخش مہر، شہریار خان مہر 2008 سے پی پی کے خلاف کامیابی حاصل کررہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خیرپور میں کاظم علی شاہ نے پی پی جوائن کی جبکہ غوث بخش مہر اور شہریار مہر نے بھی پی پی جوائن کرلی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ نوشہروفیروز میں پی پی اُمیدوار کے خلاف مقصود جُشک تھوڑے سے ووٹوں سے ہارے جبکہ لاڑکانہ کے اُنڑ صاحبان نے 2018 میں پی پی کے خلاف 40 ہزار ووٹ لیے اور آج اُنڑ صاحبان بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
