لاہور کے حلقہ پی پی 153 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ناصر سلمان نے پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ناصر سلمان کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے تناظر میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے اور اداروں کے ساتھ تصادم والی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، 9 مئی کے واقعے کے بعد سیاست اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں۔
